25 Oct 2024
(لاہور نیوز) تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا پشاور میں اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، بشریٰ بی بی، عمر ایوب اور سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر اراکین کمیٹی نے شرکت کی، اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی زیر غور لایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے تمام لیڈر شپ کو آگاہ کر دیا ہے کہ سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی کے رہائی پر فوکس کیا جائے۔