اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایک عہد تمام! چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آج ریٹائرمنٹ

25 Oct 2024
25 Oct 2024

(لاہور نیوز) ایک اور عہد تمام ہو گیا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج اپنے آخری دن مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے بلکہ آج آخری دن چیمبر ورک کریں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سپریم کورٹ میں زیر تعمیر بنیادی حقوق کی یادگار کا افتتاح بھی آج کریں گے۔

ظہرانہ/ فل کورٹ ریفرنس

نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا، سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ میں ہونے کے باعث ظہرانے اور فل کورٹ ریفرنس میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

فل کورٹ ریفرنس سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں ہو گا، فل کورٹ ریفرنس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی، نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز شریک ہوں گے۔

فل کورٹ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے وکلاء، عدالتی عملہ اور صحافی شریک ہوں گے، فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی خطاب کریں گے۔

سپریم کورٹ میں ہونے والے فل کورٹ ریفرنس سے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بھی خطاب کریں گے جبکہ فل کورٹ ریفرنس سے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور صدر سپریم کورٹ بار کا بھی خطاب ہو گا۔

نئے تعینات ہونیوالے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کل اپنےعہدے کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہو گی، صدر مملکت آصف علی زرداری نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے عہدے کا حلف لیں گے۔

عشائیہ

گزشتہ شب نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل نے عشائیے میں شرکت کی، جسٹس حسن رضوی، جسٹس عرفان سعادت بھی شریک تھے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس ارباب طاہر  نے بھی عشائیے میں شرکت کی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے