اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

چاہت فتح علی خان نے کرن جوہر کو ان کی فلم میں بلا معاوضہ کام کرنے کا پیغام دے دیا

24 Oct 2024
24 Oct 2024

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اپنی بے تکی گلوکاری کے سبب شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے بھارتی فلم ساز کرن جوہر کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

کچھ روز قبل چاہت فتح علی خان نے 'توبہ توبہ' گانا ریلیز کیا جو دراصل مقبول بالی ووڈ گانے ’توبہ توبہ‘ کی نقل ہے جو معروف بھارتی گلوکار کرن اوجلا نےگایا ہے۔بالی ووڈ میں یہ گانا وکی کوشل پر فلمایا گیا ہے جو ان کے رقص کی وجہ سے انٹرنیٹ پر بہت مشہور ہوا ،تاہم چاہت فتح کے گانے کی ویڈیو کرن جوہر نے جیو کے رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ کی انسٹاگرام ویڈیو اسٹوری پر شیئر کی جس میں چاہت فتح علی خان 'توبہ توبہ' گانا اپنے انداز میں گارہے ہیں۔

بھارتی ہدایتکار نے اس گانے کو لازمی دیکھنے کا مشورہ دے دیا تھا۔اب چاہت فتح علی خان نے اس پر پیغام میں کرن جوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب انہوں نے ان کی تعریف کی تو وہ تین راتیں سو نہیں سکے۔چاہت فتح نے کرن جوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ مجھے موقع دیں تو میں آپ کی کسی فلم میں بغیر معاوضہ لیے کام کروں گا۔خود کو گلوکار کہنے والے چاہت فتح علی خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین مزاحیہ تبصرے کررہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے