اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم کی ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

24 Oct 2024
24 Oct 2024

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ افسران کو ایف بی آر اصلاحات کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کی پیشرفت کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کی تعمیر نو کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے اور ملک میں سمگلنگ کی روک تھام کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے افسران کی استعداد میں اضافے اور اسے مؤثر طور پر بروئے کار لانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، ملک میں ٹیکس اور محصولات کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہم ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایف بی آر میں ٹیکس دہندگان کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کیا جائے اور ایف بی آر اصلاحات کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے