اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت کا عمران خان کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

24 Oct 2024
24 Oct 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ جاری کیا، میڈیکل بورڈ میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو شامل کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کے لیے بورڈ تشکیل دیں اور  رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں، عدالتی آرڈر کی کاپی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی عملدرآمد کے لیے بھیجی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم نامے میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال، سابق وزیراعظم اور انڈر ٹرائل قیدی ہیں، اڈیالہ جیل میں سکیورٹی اقدامات کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے بی کلاس قیدی کے چیک اَپ میں رکاوٹ نہیں ہو سکتے۔

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی، یاد رہے کہ عمران خان نے اپنے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے