24 Oct 2024
(لاہور نیوز) آئی ایم ایف شرط پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم ہو گئی، ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس میں 4 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
ایف بی آر کے مطابق مقامی ٹریکٹرز کی فروخت پر سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 14 فیصد کر دیا گیا، امپورٹڈ ٹریکٹرز پر بھی سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 14 فیصد کر دیا گیا، ٹریکٹرز کی خریدوفروخت پر ابھی بھی 4 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ باقی ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے آئندہ ٹریکٹرز کی خریدوفروخت پر 4 فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے، ٹریکٹرز کی خریدوفروخت پر معیاری شرح کیمطابق 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے، سیلز ٹیکس بڑھنے سے ٹریکٹرز مہنگے نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق 4 فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے ٹریکٹرز مزید 80 ہزار روپے مہنگے ہونے کا تخمینہ ہے، ٹریکٹرز کی خریدوفروخت پر سیلز ٹیکس چھوٹ آئی ایم ایف کی شرط پر ختم کی گئی۔