اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈیفنس اے: گھر میں ڈکیتی، 1 کروڑ مالیت کے طلائی زیورات و نقدی لوٹ لی گئی

24 Oct 2024
24 Oct 2024

(ویب ڈیسک) لاہور میں ڈیفنس اے کے علاقے ڈبل ایف بلاک میں ڈاکو گھر سے ایک کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے مبشر احمد کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق 5 ڈاکو شہری مبشر احمد کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنایا۔

ڈاکوؤں نے گھر سے 87 لاکھ روپے مالیت کا 35 تولے سونا، ساڑھے 14 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی گھڑیاں اور ساڑھے تین لاکھ روپے کی نقدی لوٹی۔

واردات کے بعد ڈیفنس اے پولیس اور فرانزک ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے، ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے گرد و نواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا تھا کہ متاثرہ شہری مبشر احمد کی مدعیت میں 5 نامعلوم ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ایس پی کینٹ نے اے ایس پی ڈیفنس کو ملزمان ٹریس کرکے فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے