(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی گلوکار بلال سعید کی نئی البم "سپر سٹار" دنیا بھر کے شائقین کو مسحور کرنے کیلئے ریلیز کردی گئی۔
بلال سعید نے تھوڑے ہی عرصے میں اپنے سپر ہٹ گانوں سے بےشمار پرستاروں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے اور فلم انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام بھی حاصل کیا۔
انہوں نے دلجیت دوسانجھ کیلئے پنجابی فلم جٹ اینڈ جولی 3 کے انڈین دھن میں گانے والے پہلے پاکستانی گلوکار کی حیثیت سے اشتراک کی تاریخ رقم کردی۔
ان کی تازہ ترین البم "سپر سٹار" نے 12 سال میں پہلی فل لنتھ البم کے ساتھ نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔
کئی ہٹس جیسے 12 سال اور خیر منگدی کے ذریعے پرستاروں میں مقبولیت حاصل کرنے والے گلوکار نے اب اپنے ریکارڈ لیبل ون ٹو ریکارڈ کے ساتھ نئی البم ریلیز کی ہے۔
ان کی البم میں پاکستانی اور بین الاقوامی آرٹسٹس کی کہکشاں ہے جس میں عاصم اظہر، طلحہ انجم، آئمہ بیگ، فتح اور ینگ دیسی شامل ہیں۔
بلال اس کامیابی کو اپنی زندگی کے ذاتی تجربات اور راستے میں آنے والے چیلنجز سے مقابلے کرکے متاثر ہونے کا سبب بتاتے ہیں۔
بلال کا کہنا ہے، "میں نے یہ البم اپنے دل و جان سے تیار کی ہے، ہر گانا میری زندگی کے سفر کا عکاس ہے جو میری جدوجہد کا امتحان اور میری اندر کی لچک دونوں کا امتزاج ہے، مجھے امید ہے کہ یہ سامعین کے دلوں کو چھوئے گا۔"
انہوں نے کہا کہ "سپر سٹار" سے متعلق توقعات بہت زیادہ ہیں جس میں وہ اپنی صلاحیتوں سے میوزک انڈسٹری میں نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے بہت پرامید ہیں۔
بلال سعید نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "میرا میوزک لوگوں کے درمیان رابطے کا پل ہے، میں چاہتا ہوں کہ میرے گانے ان کے تجربات، ان کی جدوجہد، ان کی کامیابیوں سے ہم آہنگ ہوں۔"
انکا کہنا تھا کہ ہم سب زندگی میں چیلنجز سے مقابلہ کر رہے ہیں لیکن یہ ہماری لچک ہے جو ہمیں آگے بڑھاتی رہتی ہے، یہی جذبہ میں نے سپر سٹار میں اجاگر کیا ہے۔