اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے: وفاقی وزیر خزانہ

24 Oct 2024
24 Oct 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہیں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبہ بھی ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ حد کو پہنچ چکا ہے، ٹیکس آمدن سے ٹیکس کی وصولی بہتر کرنا ہو گی، ریئل اسٹیٹ اور ریٹیلز سیکٹرز سے ٹیکس آمدن بڑھانا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 52 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے ہیں، ٹیکس بیس میں 29 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، سرکاری کارپوریشنز میں چوری روکنا ہو گی، بجلی کے نقصانات قابو کریں گے، ٹیکس چوری کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پر مجموعی قرضے 258 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، معیشت میں قرضوں کا حصہ 69 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان جون 2024 میں پی آئی اے کی نجکاری کرنا چاہتی تھی، پی آئی اے کے اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کی وجہ سے نجکاری کے عمل میں تاخیر ہوئی، پی آئی اے کی نجکاری نومبر میں کر دی جائے گی، پی آئی اے کی بولی میں حصہ لینے والوں کو جانچ پڑتال کا موقع دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے