اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر کا پراپرٹی کے نئے ریٹ جاری کرنے کا فیصلہ

24 Oct 2024
24 Oct 2024

(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی کے نئے ریٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے 42 کے بجائے 54 شہروں کے ریٹ جاری کئے جائیں گے، ایف بی آر کے ریٹ آئندہ چند روز میں جاری ہونے کا امکان ہے، پراپرٹی کے ریٹ کیلئے مزید 12 شہروں میں بھی ایف بی آر ریٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ مختلف شہروں میں جائیدادوں کی قیمتوں کے ازسرنو تعین کا عمل مکمل کر لیا گیا، پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن مارکیٹ ریٹس کے زیادہ قریب ہو گی، بلوچستان کے شہروں میں ایف بی آر کا ریٹ کم کیا جائے گا، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ریٹس جاری ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون سے توثیق کے بعد رواں ہفتے پراپرٹی کے نئے ویلیوایشن ٹیبل جاری ہو سکتے ہیں، اس کا مقصد جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کرنا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ریئل اسٹیٹ اور تعمیرات کے شعبوں کی حوصلہ شکنی نہیں کی جائے گی، پراپرٹی فائلوں کی خرید و فروخت کرنے والوں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے، پراپرٹی کے نئے ریٹس کے تعین میں ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز، بلڈرز اور ڈویلپرز کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پراپرٹی ویلیوایشن کیلئے بھکر، چارسدہ ، چنیوٹ، خانیوال، خوشاب، میانوالی، سبی اور صوابی شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے