24 Oct 2024
(لاہور نیوز) برائلر کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی بہتر ہونے سے مرغی کا گوشت 13 روپے سستا ہو گیا۔
مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 577 روپے ہو گئی، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 9 روپے فی کلو تک کمی کر دی گئی۔
زندہ برائلر ہول سیل 384 روپے اور پرچون ریٹ 398 روپے کلو مقرر ہے۔
ادھر فارمی انڈوں کی قیمت 309 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔