اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شہرت کے بعد کیا قیمت چکانی پڑی؟اداکارہ نعیمہ بٹ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

23 Oct 2024
23 Oct 2024

(ویب ڈیسک) ڈرامہ سیریل 'کبھی میں کبھی تم' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے شہرت حاصل کرنے کے بعد معاشرے میں ادا کی جانے والی قیمت سے متعلق حیران کن بات کہہ دی۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک نٹرویو میں نعیمہ بٹ نے اعتراف کیا کہ شہرت حاصل کرنے کے بعد انہیں احساس ہو رہا ہے کہ اس کی کیا قیمت چکانی پڑتی ہے۔نعیمہ بٹ کا کہنا تھا کہ ان کے فینز کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، لیکن ان میں سے کئی مداح عجیب و غریب رویہ اختیار کر رہے ہیں، خاص طور پر 'رباب' کے کردار کے حوالے سے مرد مداحوں کا پاگل پن واضح ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بہت سے فینز انہیں عجیب و غریب پیغامات بھیج رہے ہیں، جس سے شہرت کی منفی پہلوؤں کا احساس ہو رہا ہے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ امریکا میں 10 سال تک تھیٹر سے وابستہ رہی ہیں اور اداکاری کا شوق انہیں اسکالرشپ پر امریکا لے گیا تھا، جہاں انہوں نے تھیٹر اور اداکاری کی تعلیم حاصل کی۔ ان کے خاندان میں زیادہ تر افراد ڈاکٹر ہیں اور انہوں نے خود بھی ابتدا میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کی، لیکن اداکاری کی محبت انہیں اس راہ پر لے آئی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے