23 Oct 2024
(لاہورنیوز) لالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار شفقت چیمہ شدید علیل ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق شفقت چیمہ لاہور کے شالیمار ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔اداکار کے اہلِ خانہ نے مداحوں سے شفقت چیمہ کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔اہلِ خانہ کے مطابق دماغ کی شریان میں خون جم جانے کی وجہ سے شفقت چیمہ کومہ میں چلے گئے ہیں۔شفقت چیمہ پاکستان فلم انڈسٹری کی اردو اور پنجابی 952 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔