اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت چاہتی ہے اپنا چیف جسٹس، اپنا چیف الیکشن کمیشن ہو: سراج الحق

23 Oct 2024
23 Oct 2024

(لاہور نیوز) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت یہی چاہتے ہے کہ اس کا اپنا چیف جسٹس ہو اور اپنا الیکشن کمیشن ہو۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق  نے کہا کہ آٸینی ترمیم منظور ہو گٸی اب واپس نہیں ہو گی، ہمارے ملک میں جو ہو جاتا ہے واپس نہیں ہوتا، چیف جسٹس تبدیل ہونے سے کچھ نہیں ہوتا، یہ پہلے بھی ہوتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ سود کا نظام 2028 میں ختم ہو گا، اگر اس پر عمل ہو جاتا ہے تو ملک ترقی کرے گا، بینکوں کا نظام ٹھیک ہو گا، ملکی معیشت میں بہتری ہو گی، مہنگاٸی، بے روزگاری اور کرپشن کیخلاف اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے، مہنگاٸی ختم کرنے کیلئے سودی نظام مکمل ختم کرنا ہو گا۔

سابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے کچھ آٸی پی پیز سے معاہدے ختم کٸے اور مزید پر کام جاری ہے، جب تک آٸی پی پیز کا فاٸدہ عوام تک نہیں پہنچتا تب تک ہم مطمئن نہیں ہوں گے، سراج الحق نے کہا کہ آج یحییٰ آفریدی نٸے چیف جسٹس بنے ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، امید ہے کہ نٸے چیف جسٹس قانون کے مطابق ملک کی بہتری کے لیے فیصلے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کالج واقعہ پر جماعت نے کمیٹی بناٸی تھی، جس نے رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں یہ سب واقعہ بوگس تھا، نہ وہ متاثرہ لڑکی ملی، نہ ہی کوٸی اور ثبوت ملا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے