اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوبز میں جعلی دوستیوں سے زارا کو نقصان پہنچا: اسما عباس

23 Oct 2024
23 Oct 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ اسما عباس نے انڈسٹری کی دوستیوں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زارا نور عباس کو ان دوستیوں کی وجہ سے نقصان پہنچا۔

اسما عباس نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بیٹی اداکارہ زارا نور سمیت انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سینئر اداکارہ نے بتایا کہ زارا ایک پیار کرنے والی لڑکی ہے اور انڈسٹری میں جب اس نے قدم رکھا تو سب سے باتیں کیں دوستیاں بنائی لیکن زارا کو ان دوستیوں سے نقصان پہنچا۔

اسما عباس کا کہنا تھا کہ اچھا ہی ہوا نقصان کے بعد  اب زارا کو سمجھ آگئی ہے کہ انڈسٹری میں جعلی دوستیاں ہوتی ہیں، اپنی فیملی ہی سب کچھ ہے اور اب وہ اپنا ٹائم فیملی کو دیتی ہے، اس کا دل نازک ہے جلدی ٹوٹ جاتا ہے۔

بیٹی کے کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی اس نے آگے بہت کام کرنا ہے، اسے آگے بہت اچھا کام ملے گا، مجھے اسٹینڈ اپ گرل بہت پسند ہے، زارا نے اچھا کام کیا ہے اور اس کے کام کو سراہا بھی گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے