اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا: فیصل واوڈا

23 Oct 2024
23 Oct 2024

(لاہور نیوز) سیاسی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا میرا خیال ہے جسٹس منصور علی شاہ آئینی بینچ کا حصہ نہیں بنیں گے، پی ٹی آئی کا موقف تھا سینئر ترین کو چیف جسٹس بنایا جائے، تحریک انصاف والے پارلیمانی کمیٹی سے بھاگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے پلان کے مطابق واک آؤٹ کیا ہے،اراکین اسمبلی سے متعلق پیسوں اور تشدد کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، آئینی ترمیم کے ذریعے ڈکٹیٹرکا بنایا ہوا قانون پارلیمنٹ نےواپس لے لیا ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے زیادہ تر اراکین اسمبلی کمپرومائز ہیں، یہ نہیں چاہتےکہ بانی پی ٹی آئی جیل سےباہر آئیں، تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے، تحریک انصاف والےسب آپس میں تقسیم ہیں، عمران خان کوپتہ ہے ان کےلوگ بک گئے، پی ٹی آئی کا ملک گیر تو کیا ملک ’کھیر‘ بھی احتجاج نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید کوکورٹ مارشل کے بعد سزا ہوگی، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی،اب پاکستان آگے بڑھے گا کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے