اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز شریف کا نواز شریف کے ہمراہ یورپ کے دوروں کا شیڈول طے

22 Oct 2024
22 Oct 2024

(لاہور نیوز) مریم نواز شریف کا نواز شریف کے ہمراہ لندن اور یورپ کے دوروں کا شیڈول طے ہو گیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف 25 اکتوبر کو لاہور سے غیرملکی دوروں کے لئے روانہ ہوں گے، نواز شریف دبئی، امریکا، لندن اور یورپ کے لئے روانہ ہوں گے۔

نواز شریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہوں گے، دبئی میں ایک روز قیام ہو گا جہاں سے وہ لندن جائیں گے، 29 اکتوبر کو لندن سے نواز شریف امریکا جائیں گے، نواز شریف امریکا میں 4 روز قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔

شیڈول کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نومبر کے پہلے ہفتے لندن جائیں گی، چند روز قیام کے بعد نواز شریف اور مریم نواز شریف دونوں یورپ کے مختلف ممالک کے دورے کریں گے، نواز شریف دوروں کے موقعوں پر اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف نے لندن میں اپنے چیک اپ کے لئے جانا تھا، آئینی ترامیم کے باعث انہوں نے اپنا دورہ پہلے ملتوی کیا تھا، اب وہ لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے اور کچھ اہم سیاسی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے