اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

امریکا میں پاکستانی وفد کی ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف حکام سے ملاقاتیں

22 Oct 2024
22 Oct 2024

(لاہور نیوز) امریکا میں پاکستانی وفد نے ورلڈ بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے الواریز اینڈ مارسل کے وفد سے ملاقات کی۔

الواریز اینڈ مارسل کے وفد کی قیادت سابق گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر  نے کی، ملاقات کے موقع پر اندرونی اور بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں اور بیرونی قرض دہندگان تک رسائی بحال کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔

پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر ایم سی ڈی جہاد ازعور سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے مسلسل حمایت، خصوصاً حال ہی میں منظور شدہ 7 ارب امریکی ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پاکستانی وفد نے حکومت کی مالیاتی استحکام، محصولات میں اضافے، توانائی، سرکاری اداروں کی اصلاحات اور پاکستان کو استحکام سے ترقی کی طرف لے جانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

ملاقات میں آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازعور  نے فنڈ پروگرام کے کامیاب آغاز پر پاکستان کو مبارکباد دی اور اصلاحات کے تسلسل پر زور دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے