اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی بورڈ میٹنگ، چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار

21 Oct 2024
21 Oct 2024

(لاہورنیوز) دبئی میں منعقدہ 4 روزہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ میٹنگ اختتام پذیر، پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں دیگر بورڈ سربراہان کو چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ آئی سی سی کے وفود بھی پاکستان آکر یہاں جاری تعمیراتی کاموں اور سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں جب کہ آئی سی سی بورڈ ممبران نے چیمپئِنز ٹرافی کا بجٹ بھی منظور کر رکھا ہے۔

دوسری جانب اجلاس کے اعلامیے کے مطابق آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی میں تبدیلی کر دی گئی، سکاٹ وینانک بطور نمائندہ فل ممبر کمیٹی میں شامل جبکہ سکاٹ ایڈورڈز بطور نمائندہ ایسوسی ایٹ کمیٹی کا حصہ بن گئے۔آئی سی سی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی میں بھی ایک تبدیلی کی گئی، ڈاکٹر جان مکلین آئی سی سی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی میں شامل ہوگئے۔

اجلاس میں بھارت کی جانب سے چیئرمین آئی سی سی اور آزاد ڈائریکٹر کی تعیناتی 2 مرتبہ 3 سال تک کرنے کی سفارش بھی گئی جبکہ ویمنز کرکٹ فیوچر ٹور پروگرام 2029-2025 کی منظوری دی گئی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے