اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سینیٹ کے بعد 26ویں آئینی ترامیم کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس

20 Oct 2024
20 Oct 2024

(لاہور نیوز) سینیٹ کے بعد 26 ویں آئینی ترامیم کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا۔

 اجلاس کی صدارت سپیکر ایاز صادق کر رہے ہیں، اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف ، نوازشریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، حمزہ شہباز شریف، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردای  سمیت دیگر اراکین اسمبلی موجود ہیں۔

نواز شریف کی آمد پر مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے ’شیر آیا شیر آیا‘ کے نعرے بھی لگائے، نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے بڑی گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ بھی کیا، اجلاس کے دوران ایوان میں 26ویں آئینی ترامیم کی منظوری کیلئے ووٹنگ کرائی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی ایوان میں پہنچ گئے، وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ  نے 26ویں آئینی ترامیم کا بل منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ کی طرف سے معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے