(ویب ڈیسک) ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ و ماڈل اریج چودھری نے خوبصورت مردوں کو خواتین کی کمزوری قرار دے دیا۔
حال ہی میں غیر ملکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ اریج چودھری نے نجی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
انٹرویو کے دوران اریج چودھری کا کہنا تھا کہ خوبصورت مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں اور اگر ایسے مردوں میں لڑکیوں کی عزت کرنا اور انہیں پروٹوکول دینے کی عادت ہوتو خواتین ان کے قریب آنے لگتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین عزت و احترام دینے، اچھی طرح بات کرنے اور پروٹوکول دینے والے خوبصورت مرد سے محبت کر بیٹھتی ہیں، وہ ان سے متاثر ہوتی ہیں۔
اریج نے حال ہی میں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تم" کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس ڈرامہ میں بھی ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جو کہ عزت دینے، احترام کرنے اور پروٹوکول دینے والے خوبصورت مرد سے محبت کر بیٹھتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے سمیت ڈرامے کے تقریباً تمام کرداروں کو سراہا جا رہا ہے اور ڈرامے کو نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ خطے کے دوسرے ممالک میں بھی پسند کیا جا رہا ہے۔