اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 صوبائی اتھارٹیز بنانے کی اصولی منظوری دیدی

20 Oct 2024
20 Oct 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں ڈویلپمنٹ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ہارٹیکلچر کیلئے صوبائی اتھارٹیز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں تین صوبائی اتھارٹیز بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پنجاب واٹراینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی اور پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی قائم کی جائے گی، صوبائی اتھارٹیز کے قیام کے لئے باقاعدہ قانون سازی ہوگی، صوبائی اتھارٹیز مرکزی سطح پر پالیسی اور پلان تشکیل دیں گی۔

لوکل لیول پر ڈویلپمنٹ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ہارٹیکلچر ایجنسی عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔ 

صوبائی اتھارٹیز کے لئے گورننگ بورڈ اور ڈائریکٹر جنرل بنانے کی تجاویز دی گئیں، لوکل لیول پر مینجمنٹ بورڈ اور منیجنگ ڈائریکٹر بنانے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سٹریٹ لائٹس سولر انرجی پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزراء بلال یاسین، ذیشان رفیق، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری، متعلقہ سیکرٹریز اور دیگر حکام اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ سیکرٹری ہاؤسنگ اور بلدیات نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے