اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور: سموگ سے بچاؤ کیلئے مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل

20 Oct 2024
20 Oct 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سموگ سے بچاؤ کے لئے مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل کر لئے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات آرمی ایوی ایشن، سول ایوی ایشن، پی سی ایس آئی آر اور محکمہ موسمیات نے مشترکہ حکمت عملی تیار لی ہے ،سموگ سے بچاؤ کے لئے بوقت ضرورت مصنوعی بارش کی جائے گی، مصنوعی بارش اور دیگر اقدامات کے لئے وسائل بھی مہیا کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ موسمیات کی معاونت سے مصنوعی بارش کی جائے گی، سموگ کی شدت کی صورت میں تمام انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، بین الاقوامی معیار کے مطابق مصنوعی بارش کے حوالے سے عمل کیا جائے گا، ایک بار مصنوعی بارش پر 50 سے 70 لاکھ روپے خرچ آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ زہریلا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، کارخانوں اور ذرائع کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، زہریلے دھوئیں سے بچاؤ کے اقدامات سے ماحول بہتر کر لیں تو مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں، عوام ساتھ دیں، مل کر سموگ سے بچاؤ کے جہاد کو کامیاب بنائیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے