اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی نے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی ملتوی کر دی

20 Oct 2024
20 Oct 2024

(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سب سے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کو ملتوی کر دیا ہے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 20 اکتوبر سے ہونا تھا تاہم اب تک اس سیزن کی تفصیلات طے نہیں ہوسکیں، جس کے باعث آغاز میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد متوقع ہے اور ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کا انتظار کر رہا ہے۔

قائداعظم ٹرافی میں ریجنل ٹیموں نے شرکت کرنا تھی اور مختلف ریجنز کے کھلاڑی اس کی تیاریوں میں مصروف تھے تاہم اب تک حتمی ٹیمیں سامنے آئیں اور نہ شیڈول طے پایا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے شیڈول میں تبدیلی کی ہو، اس سے قبل انڈر 19 ٹورنامنٹ بھی شروع ہونے کے بعد پہلے روز ہی روک دیا گیا تھا اور اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

پی سی بی ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ نے بیک اپ پلان کے طور پر ڈیپارٹمنٹس کو پریذیڈنٹ ٹرافی کے لیے تیار رہنےکا عندیہ بھی دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر قائد اعظم ٹرافی کے انعقاد میں مزید تاخیر ہوئی تو پہلے ڈیپارٹمنٹس کا فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ منعقدکیا جائےگا، یہ ٹورنامنٹ پہلے 6 جنوری سے شیڈولڈ تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے