(لاہورنیوز) ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی 20 میں بھارت اے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان شاہینز کو ہرا دیا۔
ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی 20 کے اہم مقابلے میں بھارت اے ٹیم نے پاکستان شاہینز کیخلاف 7 رنز سے کامیابی حاصل کی، پاکستان شاہینز 184 رنز کے تعاقب میں تمام تر کوششوں کے باوجود 176 رنز تک محدود رہی۔شاہینز کی طرف سے عرفات منہاس کے 41 اور یاسر خان کے 33 رنز رائیگاں گئے، عمیر یوسف 27 اور عبدالصمد 25 رنز بھی ٹیم کو جیت نہ دلاسکے۔
بھارت اے کی جانب سے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انشل کمبوج نے 3 بیٹرز کو پویلین بھیجا، نشانت سندھو اور راسخ سلام نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل بھارت اے نے پہلے کھیل کر8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، کپتان تلک ورما 44 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔
پربھ سمرن سنگھ 36 اور ابھیشیک شرما 35 رنز بناکر نمایاں رہے، سفیان مقیم نے 28 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عرفات منہاس، قاسم اکرم، عمران جونیئر اور زمان خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔