19 Oct 2024
(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے خود کو شہریا ر کی بندی قرار دے دیا۔
وینا ملک کی جانب سے خود کو شہریار کی بندی قرار دیئے جانے کے بعد اداکارہ کی دوسری شادی کی چہ میگوئیاں زور پکڑ گئیں، چند ہفتوں سےسوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش ہیں کہ وینا ملک جلد دوسری شادی کرنے جارہی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نے اپنے مسٹری مین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ شہریار چودھری میرے نئے جیون ساتھی ہیں جن کے بارے میں مداحوں کو شادی والے دن معلوم ہو جائے گا۔
وینا ملک نے کہا کہ کا شہریار کا تعلق بھی میری طرح اسلام آباد سے ہی ہے، ہماری چند ملاقاتیں ہوئی ہیں، ان ملاقاتوں میں شہریار چودھری کو خوبصورت انسان پایا، شہریار کا گاڑیوں اور پراپرٹیز کا کاروبار ہے وہ ایک اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور حافظ قرآن بھی ہیں۔