19 Oct 2024
(لاہور نیوز) پاکستانی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے حاملہ خواتین کو سج سنور کر رہنے کا مشورہ دے دیا۔
حال ہی میں اداکارہ حبا بخاری نےاپنے شوہر آریز احمد کے ہمراہ پریگننسی فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصاویر انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے بی بمپ کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانے اور لباس پر تنقید کے بعد اداکارہ نے اپنی طرح حاملہ خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں اپنا خیال رکھنے کی منفرد تجاویز دیں۔
حبا نے حاملہ خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ دوران حمل اچھے کپڑے پہننے سمیت بالوں میں کنگھی بھی کیا کریں، وہ حاملہ ہیں، پاگل نہیں۔