صبا فیصل سلام نہ کرنے والے بچوں کے والدین پر برس پڑیں،اداکارہ کی جانب سے شدید تنقید
(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ صبا فیصل نے سلام نہ کرنے والے بچوں کے والدین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
صبا فیصل نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے بچوں کی تربیت کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔میزبان نے سینئر اداکارہ سے سوال پوچھا کہ آپ کے گھر میں بچوں میں آداب کے زمرے میں سب سے پہلے کیا چیز آتی تھی؟
اس پر صبا فیصل نے کہا کہ ہمارے گھر میں سب سے پہلے سلام کرنے پر بہت زور دیا جاتا ہے،یہ ہمارے گھر کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، اگر میری بہن کو کوئی بچہ سلام نہ کرے تو وہ بہت ناراض ہوجاتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے بہت پڑھی لکھی فیملیز کے بچوں میں سلام نہ کرنے کی عادت دیکھی ہے، ایسے لوگوں میں تعلیم کا اتنا شور ہوتا ہے لیکن ان کے بچے سلام نہیں کرتے اور انہیں فرق بھی نہیں پڑ رہا ہوتا، مجھے یہ دیکھ کر بہت حیرت ہوتی ہے، ہماری فیملی میں چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کا احترام زیادہ ہے۔