تفریح
عدنان ٹیپوکا ماضی میں مادھوری کیساتھ کام ملنے کا انکشاف!پھر کیا ہوا؟اداکار نے حقیقت بیان کردی
19 Oct 2024
19 Oct 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکارعدنان ٹیپو نے بالی ووڈ کوئن مادھوری کے ساتھ کام ملنے کا انکشاف کیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق عدنان پیٹو نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے کیرئیر میں کوئی کام نہ کرنے پر افسوس کے حوالے سے سوال کیا گیا۔اس کے جواب میں عدنان ٹیپو نے کہا کہ انہیں بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بہت پسند ہیں اور وہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں مادھوری کے ساتھ فلم ڈیڑھ عشقیہ میں کام کرنے کا موقع بھی مل رہا تھا اور انہوں نے فلم کے لیے کئی بار آڈیشن بھی دیا۔عدنان پیٹو نے بتایا کہ وہ فلم میں نواب کا کردار ادا کرنے والے تھے جو بعد میں وجے راز کے پاس چلا گیا، یہ ایک ایسا کردار تھا جو وہ کرنا چاہتے تھے کیونکہ وہ مادھوری کے بہت بڑے مداح ہیں اور یہ فلم مادھوری کے ساتھ کام کرنے کا موقع تھی۔