19 Oct 2024
(ویب ڈیسک)فخرزمان کا دورۂ آسٹریلیا کےلیے انتخاب دشوار نظر آنے لگا، گھٹنے میں مسائل کے باعث وہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دورۂ آسٹریلیا کےلیے اسکواڈ میں فخر کا انتخاب مشکل ہوگا، وہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوچکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز سے طویل سفر کرکے واپس آتے ہی انھیں 8 منٹ میں 2 کلومیٹر دوڑ کا ٹاسک دیا گیا جسے وہ پورا نہیں کرپائے۔
قریبی ذرائع کے مطابق فخر کو گھنٹے میں مسئلہ ہے، وہ میچ کھیلنے کےلیے فٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ بھی لے رہے ہیں، البتہ گھٹنے پر اضافی بوجھ ڈالنے سے سنگین انجری کا شکار ہوسکتے ہیں۔