اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عاقب جاوید نے لاہور قلندرز سے راہیں جدا کرلیں

19 Oct 2024
19 Oct 2024

(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا فرنچائز کے ساتھ سفر ختم ہوگیا۔

لاہور قلندرز انتظامیہ کے مطابق عاقب جاوید کا یہ سفر پاکستان کرکٹ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ختم ہوا۔ عاقب جاوید نے 8 سال تک لاہورقلندرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز اور ہیڈ کوچ کے طور پر کامیابیاں حاصل کیں ۔ عاقب جاوید کی کوچنگ میں ٹیم نے 2020 سے 2023 کے درمیان 3 پی ایس ایل فائنلز کھیلے جن میں 2 مسلسل ٹائٹلز جیتے۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق عاقب جاوید کا لاہور قلندرز کے ساتھ تعلق انتہائی اہم رہا اور انہوں نے  لاہور قلندرز کے ویژن کو آگے بڑھانے اور فرنچائز کے اہم پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کےلیے اہم کردار ادا کیا۔

دوسری جانب عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ میرا قلندرز کے ساتھ وقت ایک ناقابل فراموش سفر رہا ہے جو یادگار لمحات اور اہم کامیابیوں سے بھرا ہوا ہے۔ پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام جو میرے دل کے قریب رہا نوجوان ٹیلنٹ کو ترقی کرتے اور ابھرتے دیکھنا انتہائی اطمینان بخش رہا ۔فرنچائز کی میدان کے اندر اور باہر کامیابیوں میں حصہ ڈالنا ایک قابل فخر تجربہ تھا۔ شاندار 8 سالوں کے بعد،مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اب قومی ٹیم کے ساتھ نئے چیلنج کو قبول کرنے کا وقت آگیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے