اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہیومن رائٹس آف پاکستان کی تقریب تقسیم انعامات،الخدمت فاؤنڈیشن کو انسانی حقوق کا ایوارڈ مل گیا

19 Oct 2024
19 Oct 2024

(لاہور نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن کی ملک و بیرون ممالک خدمات کے اعتراف میں ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان نے انسانی حقوق کے ایوارڈ سے نواز اگیا، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر محمد عبدالشکور نے ایوارڈ وصول کیا۔

40 ویں ہیومن رائٹس ایوارڈز تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں  سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی بھی موجود تھے ،تقریب میں خدمت خلق، انسانی حقوق، ادب اور صحافت میں نمایاں کارکردگی اور خدمات سر انجام دینے والی شخصیات اور اداروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ خدمت خلق کے شعبہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ ساتھ ادب میں عوامی شاعر شاکر شجاع آبادی اور صحافت میں ارشد شریف مرحوم کو بھی ایوارڈ دیا گیا جو اُن کی اہلیہ جویریہ صدیق نے وصول کیا۔

 اس موقع پر صدر ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان سید عاصم ظفر، نائب صدر الیگزینڈر جان ملک، جاوید نواز، سیکرٹری جنرل ایم ۔ اے۔ شکوری، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت، سینئر صحافی سہیل وڑائچ، صدر چیمبر آف کامرس میاں ابوذر اور ہمدرد سے علی بخاری سمیت ادبی، صحافتی، مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

شرکاء اور منتظمین نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ اِس موقع پر محمد عبدالشکور نے ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کا کاشکریہ ادا کرتے ہوئے انسانی حقوق ایوارڈ کے بانی قانون دان ایس۔ ایم۔ ظفر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب خالصتاَ انسانی بنیادوں پر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ الخدمت نے زلزلہ، سیلاب، کورونا سمیت پاکستان میں کسی بھی ناگہانی آفت میں اپنا موثر کردار ادا کیا ہے۔ الخدمت کے رضاکار ہمارا سرمایہ ہیں جو اپنی جان کو خطرات میں ڈال کر انسانی جانوں کو محفوظ بناتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے