اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، آئینی ترمیم کے حتمی مسودے پر مشاورت

19 Oct 2024
19 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حتمی مسودے پر مشاورت ہوئی، ملاقات میں رات گئے ہونے والی سیاسی ملاقاتوں کے تناظر میں مسودے میں تبدیلیوں پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس اہم ملاقات میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی شریک تھے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے شیری رحمان، سید نوید قمر اور مرتضی وہاب موجود تھے۔

بعدازاں وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ مولانا کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے، بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان سے آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے