اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئینی ترمیم: وفاقی کابینہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج پھر طلب

19 Oct 2024
19 Oct 2024

(لاہور نیوز) مجوزہ آئینی ترمیم کے معاملے پر وفاقی کابینہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج پھر طلب کر لیے گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح ساڑھے 9 بجے طلب کیا گیا تھا مگر اب اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب کابینہ کا اجلاس دوپہر 12 بجے ہو گا، اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کے مسودے کو منظور کرلیا تھا جس کے بعد فوراً وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا، وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منظوری دیئے بغیر ختم ہو گیا تھا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس آج دوبارہ ہوں گے، جمعہ کو دونوں ایوانوں کے اجلاسوں میں آئینی ترامیم پیش نہ کی جا سکی تھیں، سینیٹ اجلاس آج دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا تھا لیکن اب وفاقی کابینہ کے اجلاس کی وجہ سے سینیٹ کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا، سینیٹ کا اجلاس اب ساڑھے 12 بجے ہوگا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہو گا، دونوں ایوانوں میں آئینی ترامیم منظوری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، اجلاس کے ایجنڈے پر آئینی ترمیم موجود نہیں ہے، اتفاق رائے ہونے کی صورت میں آئینی ترمیم سپلیمنٹری ایجنڈا کے طور پر لائی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترمیم کے لئے معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک منظور کروائی جائے گی، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، جنرل سیلز ٹیکس اکٹھا کرنے میں بے قاعدگیوں بارے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

پاکستان ریلویز کی طرف سے ملازمین کو ماہانہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی میں ناکامی بارے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے