18 Oct 2024
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے مخصوص نشستوں پر معطل ارکان کی بحالی کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کے خط جائزہ لیا گیا، الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے الیکشن ایکٹ پر عمل کرنے کی تجویز دے دی۔
الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ قانونی ٹیم کا کہنا ہے پارلیمنٹ کے منظور کردہ قوانین پر عملدرآمد ہر ادارے پر لازم ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم منظور ہونے کے بعد سپریم کورٹ کا حکم غیر مؤثر ہو جاتا ہے۔