17 Oct 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید کو شمعون عباسی نے ٹی وی ڈراموں سے متعلق اہم مشورہ دے دیا۔
شمعون عباسی نے اپنےایک انٹرویو میں ہمایوں سعید کے حال ہی میں کیے گئے ڈرامے پر بات کی اور کہا کہ اب دوبارہ ایسا ڈرامہ نہیں کرنا۔ڈرامے میں استعمال کی جانے والی زبان ہماری نہیں ہے، ہمایوں اور اداکارہ یمنیٰ زیدی کو غلط کاسٹ کیا گیا ہے۔
شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں کراچی کے علاقے کورنگی کی بات کررہے ہیں لیکن یہ ڈرامہ کورنگی میں شوٹ ہی نہیں کیا گیا۔انہوں نے ڈرامے کے رائٹر خلیل الرحمان قمر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خلیل صاحب بہت اچھا لکھتے ہیں لیکن اس ڈرامے کی اسکرپٹ میں وہ فیل ہوگئے ہیں۔