اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نجی کالج واقعہ کے مصدقہ ہونے بارے کوئی ثبوت نہیں ملے: سی سی پی او لاہور

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(لاہور نیوز) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ نجی کالج کے واقعہ کے مصدقہ ہونے کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ نجی کالج کے حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جیسے ہی واقعہ سوشل میڈیا پررپورٹ ہوا کالج کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی گئی لیکن کچھ نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جس ہسپتال کا نام لیا گیا اسے بھی چیک کیا گیا، ویڈیو میں جس جس بچی کا نام آیا ان کے بارے میں بھی پتا گیا ان میں سے ایک بچی کی شادی ہو چکی ہے، جن طلبہ کے اس حوالے سے بیان آتے رہے وہ بھی اپنے بیانات سے پیچھے ہٹ گئے، ابھی تک واقعہ کے مصدقہ ہونے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملے۔

بلال صدیق کمانہ کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطح کی بنائی گئی حکومتی کمیٹی نے بھی نے واقعہ کو بے بنیاد قرار دیا، گزشتہ روز موٹرسائیکلوں کو جلایا گیا، 24 افراد گرفتار ہوئے، وائلنس کرنے والے طلبہ کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا، احتجاج کا حق سب کو ہے لیکن وائلنس کی اجازت نہیں، والدین اور طلبہ کو بتانا چاہوں گا کہ ایسی حرکات سے بچوں کا تعلیمی نقصان ہو گا۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ایف آئی اے میں سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج ہو چکا ہے، نجی کالج کے حوالے سے کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں ایکشن لیں گے، آپ کو بتانے کا مقصد ہے کہ واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا، ایف آئی اے اور پولیس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ میں جس گارڈ کا نام لیا گیا وہ چھٹی لے کر گاؤں گیا ہوا تھا، گارڈ کو بلایا گیا اور وہ انکوائری میں شامل تفتیش ہوا، جب واقعہ ہوا ہی نہیں تو مس ہینڈلنگ کیسے ہو گئی، ہماری پالیسی واضح ہے وائلنس کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے