اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رواں سال کا تیسرا سپر مون آج دیکھا جا سکے گا

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(لاہور نیوز) رواں سال کا تیسرا سپر مون آج دیکھا جا سکے گا۔

ماہر فلکیات پروفیسر جاوید اقبال نے بتایا ہے کہ سپر مون سب سے پہلے پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 26 منٹ پر دیکھا جاسکے گا، اس وقت چاند کا زمین سے فاصلہ سب سے کم ہو گا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جاپان سمیت جن ممالک میں بھی اس وقت رات ہو گی وہاں سپرمون سب سے پہلے دیکھا جائے گا، پاکستان میں سورج غروب ہونے کے بعد سپر مون کا نظارہ ممکن ہو گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق جب زمین اور چاند کا فاصلہ کم ہوتا ہے تو چاند نسبتاً سائز میں بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے، آج چاند نارمل سائز سے 14 فیصد زیادہ روشن اور 7 فیصد زیادہ بڑا دکھائی دے گا، چاند اور زمین کا فاصلہ کم ہو تو اس کو سپر مون کہتے ہیں۔

جاوید اقبال کا مزید بتانا تھا کہ یہ فاصلہ آج بہت کم دو لاکھ چھبیس ہزار میل ہو گا، چاند اور زمین کا اوسطاً فاصلہ 2 لاکھ 38 ہزار 855 میل ہوتا ہے، رواں سال کا یہ تیسرا سپر مون ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے