اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں تھیٹر پلے ’چتورائی‘ پیش

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(لاہور نیوز) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے 20 ویں روز معاشرے کے تضادات، عورتوں کی حق تلفی،عقل اور چالاکی کی کشکمش پر مبنی تھیٹر پلے ’چتورائی‘ پیش کیا گیا۔پہلے میک اپ روم میں آرٹسٹوں کو کرداروں میں ڈھالا گیا پھر منجھے ہوئے تھیٹر فنکار سٹیج پر اترے اور معاشرے کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا۔

اس ڈرامے کی کہانی دوسری شادی کرنے والے سائیں سے شروع ہوئی جس میں پہلی بیوی دانشمند اور دوسری چالباز ہوتی ہے، ڈرامے میں اولاد کی تمنا پوری نہ ہوئی تو سائیں تیسری بیگم لے آتا ہے اور یوں پہلی اور دوسری بیگم میں خاموش اتحاد کی بنیاد پڑتی ہے۔

اس موقع پر ڈرامے کے کرداروں نے کہا کہ آنسو اور مسکراہٹ کے ملے جلے جذبوں میں چھپی چتورائی کیلئے بہت محنت کی ہے، ڈرامے کے ہدایت کار شاہنواز بھٹی نے کہا کہ کھیل ہی کھیل میں معاشرے کو آئینہ دکھانا ہی اصل فن ہے۔اس موقع پر شائقین نے جہاں اداکاروں کی بے مثال پرفارمنس، مکالمے اور مزاحیہ حس کو بے حد سراہا تو وہیں کہانی کے گہرے پہلوؤں پر غور بھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے