اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان اور کارکنان کی رہائی کیلئے کل بھرپور احتجاج کرینگے: علی امین گنڈاپور

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ کل بانی پی ٹی آئی عمران خان اور گرفتار کارکنان کی رہائی کیلئے بھرپور پر امن احتجاج کریں گے۔

پی ٹی آئی کارکنان کے نام اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر کو نماز جمعہ کے بعد ہر شہر میں بھرپور طریقے سے نکلنا ہے، ملک بھر میں پر امن احتجاج کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی، ورکروں اور لیڈروں کی رہائی کےلیے احتجاج کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے خلاف بھی احتجاج کریں، آپ لوگوں نے نکل کر پر امن احتجاج کرنا ہے، ایک غیر آئینی ترامیم کی جا رہی ہے اس کیخلاف بھی آواز اٹھانی ہے، آج آواز نہ اٹھائی تو ہماری نسلیں بھی ان حالات سے گزریں گی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جو اس وقت فیصلے کر رہے ہیں ان کو پیغام دیتا ہوں ایسے فیصلے نہ کریں جو اس ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، آپ ان فیصلوں کے جوابدہ ہیں، آپ کو جواب دینا پڑے گا، ان فیصلوں سے ملک و قوم کے جو نقصانات ہو رہے ہیں اس کی ذمہ داری آپ پر عائد ہو گی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا  نے مزید کہا کہ حق، سچ اور حقیقی آزادی کیساتھ آئین کے تحفظ کیلئے کھڑے تھے کھڑے ہیں اور رہیں گے، بھرپور طریقے سے ملک کے ہر شہر میں پر امن احتجاج کی اپیل کر رہا ہوں، دنیا کو پیغام دینا ہے کہ زندہ اور آزاد قوم ہیں، اپنے حق کیلئے کھڑے ہیں۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے