اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی کابینہ نے مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(لاہور نیوز) وفاقی کابینہ نے مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنےکی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سےچینی برآمد کرنےکی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ قیمتیں مقررہ بنچ مارک سےبڑھنے پرچینی کی برآمد فوری منسوخ کی جائےگی، چینی کی برآمد شوگر ملز مالکان کی جانب سے پیداوار 21 نومبر سے شروع کرنے سےمشروط ہوگی، برآمد کے لیےچینی کی ریٹیل قیمت کا بنچ مارک فی کلو 145.15 روپےمقرر ہے، بنچ مارک سےریٹیل قیمت بڑھنےپر چینی کی برآمد فوری منسوخ کردی جائے گی۔

ذرائع  کا بتانا ہے کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کو چینی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا گیا ہے،صوبائی حکومتوں کو بھی چینی کی قیمتوں کی نگرانی کرنے کا کہا گیا ہے، شوگر ملز مالکان چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت 140روپے سے نہ بڑھنے کو یقینی بنائیں گے۔

چینی برآمد کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں کوئی سبسڈی نہیں دیں گی، سٹیٹ بینک ہر 15روز بعد کی بنیاد پر چینی کی برآمد کی صورتحال سے ای سی سی کوآگاہ کرے گا۔واضح رہے کہ جون 2024 سے اب تک مجموعی طور پر7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے، اس سےقبل وفاقی حکومت ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے 25 ستمبرکو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی تھی، وفاقی حکومت نے جون میں ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے