اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن ٹریبونل کیس: پی ٹی آئی کی ایک ہفتے کی مہلت کی درخواست مسترد

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل تبدیلی کیس میں پی ٹی آئی کی ایک ہفتے کی مہلت کی درخواست مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے 3 حلقوں کیلئے الیکشن ٹریبونل تبدیلی کے لیے ن لیگی امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظر میں سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین نے درخواست کی کہ ہمیں ایک ہفتے کا وقت دیا جائے، ہائیکورٹ میں کیس چل رہا ہے نوٹس ہو گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن نہیں، اگر عدالت نے کارروائی سے روکا ہو تو وقت دیا جا سکتا تھا۔

ن لیگ کے طارق فضل چودھری کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس ٹریبونل کی تبدیلی کا اختیار موجود ہے اور یہ جوڈیشل اختیار نہیں ہے، الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن اپنی مرضی اور درخواست کی بنیاد پر بھی ٹریبونل تبدیل کر سکتا ہے، ہم نے پچھلی سماعت پر بھی یہی کہا تھا کہ ہمیں ٹریبونل جج پر اعتماد نہیں، ٹریبونل کی جانب سے پروسیجر کو فالو نہیں کیا گیا۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ ٹریبونل کا پروسیجر فالو نہ کرنا ٹریبونل تبدیلی کی ٹھوس وجہ ہے۔

وکیل نے جواب دیا کہ جی بالکل ایسا ہی ہے، ٹریبونل کی ذمہ داری ہے وہ الیکشن ایکٹ کے مطابق کام کرے، جب تک ٹریبونل الیکشن ایکٹ کے سیکشنز 142 سے 146 پر عملدرآمد نہیں کر لیتا ٹریبونل ہمیں نہیں بلا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کی ججمنٹس کے مطابق ٹریبونل تبدیلی کے لیے اعتماد کا نہ ہونا کافی ہے، سپیڈی ٹرائل کو جواز بنا کر پروسیجر پروٹیکشن کو ختم نہیں کیا جا سکتا، فریق کی جانب سے کہا جاتا ہے ہم جج کو بائسٹ کہہ رہے ہیں۔

شعیب شاہین نے جواباً کہا کہ آپ ہمارے اوپر نہ ڈالیں آپ بتائیں جج متعصب ہیں یا نہیں؟

بعدازاں الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل تبدیلی کیس میں پی ٹی آئی کی ایک ہفتے کی مہلت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے