اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اروشی اور فرحان سعید کے شوٹ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کے ساتھ شوٹ کرانے پر سوشل میڈیا صارفین نے فرحان سعید کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں فرحان سعید کو بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کے ساتھ خوشگوار انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ شوٹ میں اروشی روٹیلا نےسرخ رنگ کا چمکتا ہوا گاؤن زیب تن کررکھا ہے جبکہ پاکستانی گلوکار نے بھارتی اداکارہ کو اپنی بانہوں میں بھر رکھا ہے، ویڈیو میں دونوں کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے مسکراتے دکھائی دے رہے ہیں۔

دونوں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے فرحان سعید کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا، بعض افراد نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ پہلی بار فرحان سعید نے کسی بھارتی اداکارہ کے ساتھ ویڈیو و تصاویر بنوائیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے