اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک انصاف نے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

16 Oct 2024
16 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا، تحریک انصاف جمعہ کو ملک گیر سطح پر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئین میں ترمیم  کے حکومتی منصوبے کے خلاف مزاحمت کافیصلہ ہے، اڈیالہ میں قیدبانی پی ٹی آئی سےروا رکھے جانیوالے سلوک کی مذمت کی ہے، سیاسی کمیٹی کا پارٹی رہنماؤں، وکلا اور اہلخانہ کوبانی پی ٹی آئی تک رسائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا رستہ روکنے کیلئے بھی ہر ممکن کوشش پر اتفاق ہوا جبکہ سیاسی کمیٹی کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم، انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ، اعظم سواتی اور تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سمیت تمام گرفتار قائدین، کارکنان اور اراکینِ پارلیمان کی فوری رہائی پر بھی زور دیا گیا۔

پی ٹی آئی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ریجنل تنظیموں کو ضلعی ہیڈکوارٹرز پر بعد نمازِ جمعہ پرامن احتجاج کی ہدایت کرتی ہے، آئینی ترمیم کے ذریعے دستور کو مسخ کرنے کی حکومتی کوشش قبول نہیں ہے، آئین کی بالادستی پریقین رکھنے والے تمام طبقات کو پرامن احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا رستہ روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش پر اتفاق ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت تمام گرفتار پارٹی رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے