اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ایس سی او اجلاس پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، متعدد تجاویز منظور ہوئیں، اسحاق ڈار

16 Oct 2024
16 Oct 2024

(لاہور نیوز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ ایس سی اواجلاس کا انعقاد پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے۔

اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل ایس سی او کے ہمراہ مشرکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، تمام برادرانہ ممالک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس اجلاس میں شرکت کی، ہم ان ممالک کے اجلاس میں مثبت کردار ادا کرنے کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پائیدارترقی کےلیےمتعدد تجاویز کو منظور کیا گیا،اجلاس میں تجارت،سرمایہ کاری اورتخلیقی معیشت کےفروغ پرتبادلہ خیال ہوا، تمام سربراہان نےشنگھائی سپرٹ کےجذبےکا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ علاقائی اورعالمی چیلنجزکےباوجود پاکستان ایس سی اوچارٹرڈ پرعمل درآمد کررہا ہے، خطےمیں خوشحالی کےلیےتجارت،سرمایہ کاری رابطےاورنوجوانوں،خواتین کی ترقی لازمی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سربراہان  نے تنازعوں کے باعث بین الاقوامی سرمایہ کاری میں کمی پرخدشےکا اظہارکیا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے