اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئینی ترامیم پر ابتدائی اتفاق جمہوریت کی جیت ہے: شیری رحمان

16 Oct 2024
16 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے آئینی ترامیم پر ابتدائی اتفاق اور مشاورت سے مزید آگے بڑھنے کے جذبے کو جمہوریت کی جیت قرار دے دیا۔

ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ویژن کی سچائی اٹھارہ سال بعد بھی ثابت ہو رہی ہے، امید ہے کہ تمام سیاسی و جمہوری قوتیں قوم کو اتفاق رائے کا تحفہ دیں گی، میثاق جمہوریت کا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے آغاز کیا، صدر زرداری نے اس پر عمل کرایا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اٹھارہ سال بعد اس کے ادھورے ایجنڈے کی تکمیل کے عمل کی قیادت کر رہے ہیں، میثاق جمہوریت کے ادھورے ایجنڈے کو مکمل کرنے میں بلاول بھٹو زرداری تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بات چیت ہی جمہوریت کی اصل طاقت اور بند دروازے کھولنے کی چابی ہے، آئینی ترامیم پر اتفاق کی سوچ جذبہ جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی کو مزید مضبوط کرے گا، نظام عدل کی اصلاح سے کروڑوں پاکستانیوں اور جیلوں میں برسوں سے انصاف کے منتظر قیدیوں کو انصاف کی بروقت فراہمی سے ریلیف مل سکے گا۔

نائب صدر پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ملک وقوم، آئین وقانون اور جمہوری اصولوں کیلئے مشترکہ کوشش کرنے والی جمہوری قوتیں اور جماعتیں لائق تحسین ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے