اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رواں سال بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 15 لاکھ سے زائد چالان

16 Oct 2024
16 Oct 2024

(لاہور نیوز) رواں سال بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 15 لاکھ 25 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، رواں سال بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 188 فیصد اضافہ ہوا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس نے 4 لاکھ 96 ہزار سے زائد شہریوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر چالان ٹکٹ جاری کئے، ٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے 1 لاکھ 65 ہزار 402، فیصل آباد نے 1 لاکھ 46 ہزار اور راولپنڈی نے 1 لاکھ 30 ہزار شہریوں کو بغیر لائسنس پر جرمانے کئے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا ہے تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھیں، صوبہ بھر میں ناکہ جات لگا کر لائسنس کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے، بغیر لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والے حادثات کا سبب بنتے ہیں، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف 2000 کے جرمانے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا مزید کہنا تھا جرمانے اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے شہری اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں، شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آن لائن ڈیجیٹل پورٹل خدمت مراکز اور لائسنس سینٹر کی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں، شہریوں کو محفوظ سفر فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے