اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عاطف اسلم کا اہلیہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

16 Oct 2024
16 Oct 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر ایک انسٹاگرام پوسٹ میں رومانوی انداز میں مبارک باد پیش کر دی۔

عاطف اسلم نے 15 اکتوبر کو اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے ساتھ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ اور فیملی کی تصاویر بھی شیئر کیں جنہیں مداحوں نے خوب پسند کیا۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں عاطف اسلم نے اپنی اور سارہ بھروانہ کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں جن میں ایک تصویر میں ان کے ساتھ ان کا بیٹا بھی موجود ہے۔

اسی پوسٹ میں عاطف اسلم نے سارہ بھروانہ کی یونیفارم میں ملبوس کالج کے زمانے کی تصویر بھی شامل کی جس کے کیپشن میں عاطف نے لکھا کہ "میں اس دن سے مسکرا رہا ہوں جس دن پہلی مرتبہ ہماری نظریں ملیں! سالگرہ مبارک میری محبت"۔

یاد رہے کہ عاطف اسلم اور سارا بھروانہ کی شادی مارچ 2013 میں ہوئی تھی اور جوڑے کے ہاں 2014 میں پہلے بیٹے احد، 2019 میں دوسرے بیٹے آریان اور 2023 میں بیٹی حلیمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے