اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صدر مملکت سے چینی وزیر اعظم کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

15 Oct 2024
15 Oct 2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک چین سٹریٹجک تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا، صدر مملکت نے چینی وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صدر مملکت سے کرغزستان کے وزراء کی کابینہ کے چیئرمین اکیل بیک جاپاروف نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت ہے، دو طرفہ تجارت میں قابلِ قدر مصنوعات اور تنوع سے اضافہ کیا جا سکتا ہے، کرغزستان کراچی اور گوادر بندرگاہوں سے استفادہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرغزستان کے ساتھ تمام باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، سلامتی کونسل کی غیر مستقل سیٹ پر پاکستان کے کامیاب انتخاب میں کرغزستان کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔

ملاقات میں کرغزستان کے وزراء کی کابینہ کے چیئرمین اکیل بیک جاپاروف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ تجارت کا فروغ کرغزستان کی ترجیح ہے، کرغزستان معیشت، کاروبار اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

اکیل بیک جاپاروف کامزید کہنا تھا کہ کرغزستان کی معاشی ترقی کے باعث تعمیراتی اور ٹیکسٹائل شعبے میں افرادی قوت کیلئے بڑے مواقع ہیں، کرغز شہریوں کیلئے پاکستانی ویزے کے اجراء کا عمل آسان بنانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے