(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ طوبیٰ انوار کی سیاہ ساڑھی میں دلکش ادائیں مرکز نگاہ بن گئیں۔
دلکش نین نقش اور خوبصورت مسکراہٹ رکھنے والی اداکارہ طوبیٰ انوار کا سیاہ ساڑھی میں قیامت ڈھاتا لک وائرل ہوگیا۔
حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ان کا سیاہ ساڑھی میں فوٹو شوٹ سامنے آیا ہے جس میں طوبیٰ بہت ہی دلکش و جاذبیت سے بھرپور نظر آرہی ہیں۔
سیاہ ساڑھی میں انہوں نے پوز بھی کچھ ایسے دیئے ہیں کہ ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے۔
اداکارہ کی لک کو بہتر بنانے میں میک اپ آرٹسٹ نے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کیا اور سٹائلنگ سے اداکارہ کو مزید دلکش دکھانے کا خاص اہتمام کیا۔
کیپشن میں اداکارہ نے بلیک ہارٹ ایموجی کیساتھ سپارکل ایموجی کا اضافہ کیا اور لک کی تفصیل کیساتھ کیپشن کے اختتام میں ہیش ٹیگ ’TubaAnwar‘ شامل کیا۔
طوبیٰ انوار کے مداح بھی ان کی یہ ادائیں دیکھ کر تعریف کیے بنا نہیں رہ پا رہے۔
انسٹاگرام میں مداحوں نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے، ایک صارف نے ان کا یہ فوٹو شوٹ دیکھ کر کہا کہ آج سے ان کا کرش اپڈیٹ ہو گیا ہے جبکہ ایک صارف نے کہا کہ طوبیٰ بے بی باجی کی تمام بہوؤں میں سب سے پیاری ہے۔